سو را با یا (انڈو نیشیا ) 30 ڈسمبر ( ایجنسیز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل بحیرہ جاوا کے قریب لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کے لئے جاری آپریشن میں اس وقت انڈونیشیا کے علاوہ، ملائیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے درجنوں طیارے، بحری جہاز اور کشتیاں حصہ لے رہی ہیں، اس کے علاوہ امریکی بحریہ نے بھی تلاش میں مدد کے لئے اپنا ایک بحری جہاز روانہ کردیا ہے جبکہ جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چین نے بھی مدد کی پیشکش کی ہے۔ گزشتہ روز سرچ آپریشن میں شامل ماہرین طیارے کے سمندر میں ڈوب جانے کا
امکان ظاہر کررہے تھے تاہم اب انہوں نے اس امکان کو رد کردیا ہے۔ علاقے میں گشت کرنے والے طیاروں نے بحیرہ جاوہ میں واقع ایسٹ بلٹونگ نامی جزیرے سے دھواں اٹھتا دیکھا ہے جس کے بعد جزیرے پر جہاز کے ملبے کی موجود گی کا امکان ظاہر کیا گیا ہےاور ایسٹ بلٹونگ جزیرے پر تحقیقاتی ٹیم بھجوادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ایئر ایشیا کا طیارہ 162 مسافروں کے ہمراہ انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جارہا تھا کہ راستے میں خراب موسم کی وجہ سے لاپتہ ہوگیا تھا